medical-kit.jpg

خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد تعطل کا شکارہونے سے مشکلات

لاہور( عکس آن لائن)ادویات کے خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی پاکستان میں درآمد بند ہونے سے ہسپتالوں میں صحت کی سروسز رکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ۔ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں استعمال ہونے والی 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسزامپورٹ کی جاتی ہیں، امپورٹ کا عمل رکنے کے باعث ہسپتالوں میں صحت کی سروسزرکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈریپ نے طبی آلات کی رجسٹریشن کولازمی قرار دیا تھا، امپورٹ پالیسی کو ڈریپ سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا تھا۔

رجسٹریشن کی بیشتر درخواستوں پر ڈریپ کوئی فیصلہ نہیں کرسکا جس کے باعث درآمد رکی ہوئی ہے، اس لیے ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن بغیر میڈیکل ڈیوائس کے ہسپتال صحت کی سہولت فراہم نہیں کرسکتا ہے۔ہیلتھ کیئرڈیوائس ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ وفاقی محکمہ صحت سمیت دیگر اعلی حکام اس معاملے سے آگاہ ہیں، اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں