نماز جنازہ

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان گرائونڈ پر تاریخی اجتماع

 نماز جنازہ
لاہور(عکس آن لائن)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان کی گرائونڈ پر تاریخی اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے غیر معمولی تعداد میں کارکنان اور عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ بہت بڑی تعداد میت کو نمازجنازہ کے مقام تک لانے والی ایمبولینس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔

مینار پاکستان گرائونڈ لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا اور یہ آواز دور دور تک سنی گئی ۔ایمبولینس کے ساتھ چلنے والے کارکنان اور عقیدت مند بھی لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔قافلے کے ہمراہ موجود کارکنان اور عقیدت مندمیت والی ایمبولینس پرپھولوںکی پتیاں نچھاورکرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں