عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس،نوٹس کیخلاف عمران خان کی اپیل پر دلائل طلب

اسلام آباد (عکس آن لائن ) خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے، نعیم پنجوتھا نے سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ دوران سماعت نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہوں گے۔ جس پر جج طاہر عباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سلمان صفدر مصروف ہیں تو کیس میں ان کا وکالت نامہ کیوں جمع کرایا؟ اپیل آپ نے دائر کی، دلائل نہیں دیں گے تو خارج کر دوں گا۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا خاتون جج دھمکی کیس میں اپیل کو ابھی ایک ماہ نہیں ہوا، اپیل عمران خان نے دائر کی، ہمیں التوا پر کوئی اعتراض نہیں، سیاسی نوعیت کی بنیاد پر کیسز ختم ہوئے تو یہ کیس بھی شامل ہوگا۔ بعدازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت(کل) منگل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں