وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتی ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے ،جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے ، یہ ایگزیکٹو فیصلہ ہے ، وفاقی حکومت کے پاس آرمی ایکٹ کے تحت اختیار ہے ، صدر ممللکت کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے ، ایڈوائس سیکرٹ نہیں بلکہ ارپن کمیونیکیشن ہے ، صدرمملکت فوری طور پر عمل بھی کرسکتے ہیںِ یا تاخیر سے کرسکتے ہیںِ لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ، عمران خان کبھی آئین سے کھیلتے ہیں تو کبھی سائفر سے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد صدر نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں