بلاول زر داری

حکومت کے ارکان اس سے اتنے خفا ہیں جتنے عوام،بلاول زر داری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے ارکان اس سے اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم ایک ووٹ بھی زیادہ لیتے ہیں تو وہ بھی بونس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ہے ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم مِل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے، ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے، وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں