فیصل جاوید خان

حکومت کی بجائے ملک کو بچانے کی جنگ کرپٹ اور ایماندار کے درمیان ہے، اس جنگ میں عمران خان کامیاب ہوں گے،سینیٹر فیصل جاوید خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاہے کہ اپنی حکومت کی بجائے ملک کو بچانے کی جنگ کرپٹ اور ایماندار کے درمیان ہے، اس جنگ میں عمران خان کامیاب ہوں گے ۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کونہیں بلکہ ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں یہ جنگ ایمانداراور کرپٹ کے درمیان ہے انہوںنے کہا کہ یہ جنگ آنے والی نسلوں کیلئے ہے انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوںگے ۔ پاکستان کامیا ب ہوگااور عوام کامیاب ہوںگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں