مفتاح اسماعیل

حکومت کوجومشکل فیصلے کرناتھے وہ ہوچکے،مفتاح اسماعیل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو آئندہ بھی کوئی مشکل فیصلے کرنے ہوئے تو کریں گے تاہم ابھی ہم نے جو مشکل فیصلے لینے تھے وہ لے چکے ہیں اور وزیراعظم نے اس حوالے سے سپورٹ کیا۔ اسلام آباد میں منگل کو ٹرن ا راونڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ جلد قوم کواچھی خبر دوں گا اور پاکستان کوجلدخود انحصاری کی طرف لے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو خود کفیل بننا ہے تو اس میں پاکستانیوں خصوصا امیروں کو حصہ ڈالنا ہوگا۔ 10 سال میں اکنامک گروتھ کی جانب چلے جائیں توہدف حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اورآٹھویں قسط کو ملادیاہے،اگر آپ کو دوسرے ممالک سے قرض لینا ہے تو خود داری کی بات نہ کریں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتادیا کہ ملک میں 4 بڑے بڑے خسارے کے بعد پانچویں کے لیے تیار نہیں تھے کیوں کہ ماہانہ 120 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔ ٹیکس معاملات سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غریب ترین پاکستانیوں کو وزیراعظم نے مشکل حالات میں یاد رکھا تاہم اب امیروں پرٹیکس لگاہے تووزیراعظم اوران کے بیٹے بھی ٹیکس دینگے،پورےملک کے دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بلڈرز،کارڈیلرز اور فرنیچروالوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاں گا تاہم زراعت کے بیج اورسولر پینل پرسے ٹیکس ہٹادیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ اگر پٹرول پرسبسڈی جاری رہتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا تاہم فخر اس بات پر ہے کہ قوم نے حکومت کی مشکل کو سمجھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں