کرتار پور

حکومت کا کرتار پور کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کیلئے اقدام، 5 روزہ فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (نمائندہ عکس) حکومت نے کرتار پور کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کیلئے نیا اقدام اٹھا لیا۔ کرتار پور میں 5 روزہ فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔فیسٹیول 23 مارچ سے 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ یوم پاکستان کی تقریبات ، صوفی میوزک اور قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔

23 مارچ کو پاکستان ڈے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 24 مارچ کو صوفی میوزک ایونگ کے نام سے محفل سجائی جائے گی۔ 25 مارچ کو قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 26 مارچ کو کلچرل ڈے کے نام سے رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔ 27 مارچ کو فیملی فیسٹیول کا انعقاد ہو گا جس میں بسنت بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں