تعلیمی ٹی وی چینل

حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل تعلیم گھر شروع کرنے کا اعلان

لاہور (عکس آن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل تعلیم گھر شروع کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بچوں تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے تعلیم گھر نامی کیبل چینل، ویب سائٹ اور ایپ لانچ کردی ہے جس سے طلبا ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرنے کے بعد مقامی کیبل آپریٹر کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں کورونا وائرس نے گھروں کو سکول میں تبدیل کردیا،

ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے آج سے تعلیمی ٹی وی چینل تعلیم گھر کا آغاز کردیا ہے،روزانہ تعلیم گھر صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کیبل چینل پر براہ راست نشر ہوگاوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے بچے گھروں تک محدود ہیں، اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل تعلیم گھر کیبل چینل پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں