احساس راشن رعایت

حکومت نے احساس راشن رعایت اسکیم کا اجرا کردیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراحساس راشن پروگرام کا آغاز کیا، احساس نشوونما سینٹرہرضلع میں کھول رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑبچوں کی رجسٹریشن کرنی ہے، ایک کروڑبچوں کوتعلیم دی جائے ، احساس پروگرام کا98فیصدبجٹ خواتین کے پاس جاتاہے ، ہم نے احساس پروگرام کیلئے بہت محنت کی ہے۔ پیر کو احساس راشن رعایت اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ گزشتہ ادوارمیں تمام طبقوں کوسبسڈی دی گئی تھی جبکہ ہم نےصرف ضرورت مندوں کوسبسڈی دی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراحساس راشن پروگرام کا آغاز کیا، احساس نشوونما سینٹرہرضلع میں کھول رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کےتحت ایک کروڑبچوں کی رجسٹریشن کرنی ہے، ایک کروڑبچوں کوتعلیم دی جائے گی۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ 70لاکھ بچوں کی رجسٹریشن ہوچکی جبکہ اسلام آباد احساس پروگرام میں میرٹ کویقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود احساس پروگرام جاری رہا اور اب احساس پروگرام کے 3سال کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کا98فیصدبجٹ خواتین کے پاس جاتاہے ، ہم نےاحساس پروگرام کیلئے بہت محنت کی ہے۔ احساس رعایت راشن سکیم کے تحت 2 کروڑ گھرانوں کو ماہانہ30فیصد اشیا خوردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں