شیخ رشیداحمد

حکومت فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے،شیخ رشیداحمد

اسلام آباد (عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت فوج اور عوام کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50روپے لیوی بڑھوا دی ہے.

اور جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کا پریشر ککر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکومت فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں