رانا ثناء اللہ

حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیر اور مشیر واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے‘رانا ثناء اللہ

لاہو ر (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیر اور مشیر واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں‘’خالص حالت‘ میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے، کوئی اسے ہسپتال لے جائے‘ سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں‘عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے، غلطی ٹھیک ہوگئی‘ اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے‘معیشت تباہ کرکے”میر جعفرنیازی“ نے پاکستان کےخلاف سازش کی۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’خالص حالت‘ میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے، کوئی اسے اسپتال لے جائے، سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو 20 کلو مجھ پر ڈالی تھی،اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے، غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ معیشت تباہ کرکے”میر جعفرنیازی“ نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی”امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر“ واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں