پرویز الٰہی

حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ،بحرانوں کا مقابلہ مل کر کریں گے ، پرویز الٰہی

سرگودھا(عکس آن لائن ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں۔چوہدری پرویز الہی نے سرگودھا میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی تحریک انصاف کی حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر تمام بحرانوں کا مقابلہ کریں گے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ بحران گزشتہ دس سال کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، گلے پکڑنے والے آج بازو کھول کر ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دود میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور ہم نے ہردود میں عوام کی خدمت کی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے حکومتی جماعت کے اتحادی ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھاتے بھی ہیں اور راستہ بھی دکھاتے ہیں تاکہ عوام اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے بہتری پیدا ہو عوام اور ملک و قوم کی بہتری ہی ہمارا منشور ہے ۔جس کو کوئی تنقید نہ سمجھے جب ہمارے اپنی حکومت تھی تو میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو کھلے دل سے سنتا تھا۔اب بلدیاتی انتخابات آ رہے ہیں جس میں بھرپور حصہ لیں گے اور پورے پنجاب میں امیدوار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دور میں جس قدر اختیارات بلدیاتی اداروں کو دیئے گے اس کی مثال نہیں ملتی۔انھوں نے کہاکہ اگر بلدیاتی ادارے ہوتے تو مہنگائی کا جو طوفان ابھی اٹھا ہے ایسا نہ ہوتا اور حکومت کو پیچیدگیاں اور مشکلات نہ آتیں اس موقع پر ان کے صاحبزادے مونس الہی ملک شکیل سکندر اور کامل علی آغا سمیت دیگر پنجاب اور وفاق کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ بہتری آئے گی، عمران خان نیک نیت ہیں اور قوم کا درد دل میں رکھتے ہیں۔قومی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جہاں پاکستان اور غریب عوام کی بہتری کا سوال ہو وہاں مثبت حل کی طرف مل کر جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جماعتوں کی شناخت پاکستان کی وجہ سے ہے، جہاں کام بہتری کا ہو وہاں مثبت تجاویز تمام جماعتوں کو دینی چاہیے۔سارے دل کھول کر چلیں گے تو بہتری آئے گی۔

میں وزیر اعلی تھا تو جی ڈی پی 8 سے زیادہ تھی جو کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں رہی۔میرا کوئی سیاسی دشمن بھی میری تنقید کرتا تھا تو میں اسے مثبت انداز میں لیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں انا نہیں ہونی چاہیے تا کہ مثبت چیزیں اوپر آ سکیں۔اس سے ملک کی ترقی ہو گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ جب نیت نیک ہو تو پھر مدد اللہ تعالی کی طرف سے آتی ہے، ہمارے پاس کبھی پیسے ختم نہیں ہوتے تھے۔جب ہمارا تحریک انصاف سے اتحاد ہوا اور پھر جب اسپیکر بنا تو عمران خان نے کہا کہ ہمارا فرق بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ فرق کم ہونے کی وجہ سے اسمبلی کم ہے۔آپ تجربہ کار آدمی ہیں آپ ہی سنبھالیں۔میں نے ان کو بولا کہ آپ نے سیٹ پکڑے رکھنی ہے میں اسمبلی سنبھال لوں گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت ہے انہوں نے 35 قوانین بنائے جبکہ ہم نے دو ووٹوں کی لیڈ سے 36 قوانین بنائے ہیں۔پرویز الہی نے کہا کہ نیب کے معاملات میں بہتری کے لئے سوچ بچار ہورہی ہے۔ اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف اور ہماری جماعت اکٹھی چل رہی ہے تو ہمارا مستقل بھی اکھٹا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں