حکومت آتشزدگی

حکومت آتشزدگی سے متاثرہ گلبرگ شاپنگ پلازہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے’ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں ہولناک آتشزدگی سے متاثر ہونے والے تاجروں کے کاروبار کی بحالی میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے بعد تحقیقاتی کمیٹیوں کا قیام صرف مٹی پائو فارمولہ ہے ،آتشزدگی سے جہاں سینکڑوں تاجروں کا کاروبار تباہ ہو گیا وہیں بڑی تعداد میں ملازمین بھی بیروزگار ہو ئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلا تاخیر تاجروںکے کاروبار کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگائے اور ا ن کی بحالی کے لئے خصوصی بجٹ کا اجراء کیا جائے ۔ جب تک تاجروں اور عملے کا روزگار بحال نہیں ہوتا تب تک خصوصی مالی معاونت کی جائے تاکہ ان کے گھر کا چولہا جل سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تاجروںکے نقصان کا تخمینہ لگانے اور جلد از جلد کاروبار کی بحالی کے لئے کابینہ کے اراکین کی ڈیوٹی لگائی جائے اور بیورو کریسی کو پابند کیا جائے کہ وہ ریلیف کیلئے اعلان کردہ اقدامات کی دستاویزی کارروائی کو فوری مکمل کر کے مالی معاونت کا اجراء کریں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عید الفطر سے پہلے کاروبار کی بحالی کیلئے اقدامات کرے اور اس کیلئے لاہور چیمبر سے مطالبہ ہے کہ وہ حکومت اور متاثرہ تاجروں کے درمیان رابطے کیلئے فوکل پرسن کا کردار ادا کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں