حنیف عباسی

حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت سرکاری وکیل کی مصروفیات کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی

لاہور (نمائندہ عکس) لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔معزز جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی ۔

لیگی رہنما حنیف عباسی عدالت میں پیش ہوئے تاہم سرکاری وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔حنیف عباسی نے منشیات کے مقدمے میں سزا کو چیلنج کررکھا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے میں ملوث کیا گیا اور 14سال قید کی سزا سنائی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سزا پر عمل درآمد معطل کر کے رہا کر دیا لیکن ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں