کراچی (عکس آن لائن)اداکار حمزہ علی عباسی اور نمل خاور خان نے عمرے کے سعادت حاصل کر لی۔انسٹا گرام پر نمل خاور خان نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے صحن سے تصویر شیئر کی اور اس سعادت پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ہے۔اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ہمراہ حمزہ علی عباسی اور ان کے 3سالہ بیٹے مصطفی عباسی بھی موجود ہیں،
جبکہ کیپشن میں انہوں نے الحمد للہ لکھ کر اس سعادت پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے بعدازاں مکہ مکرمہ کی گلیوں، صحن اور طوافِ خانہ کعبہ کرتے ہوئے مختلف مختصر کلپ انسٹا اسٹوری میں شیئر کیے ہیں۔عمرے کی ادائیگی پر ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔