حماد اظہر

حماد اظہر کا اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کے مطابق بنانے کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے، اگر اس حکومت نے بجٹ پیش کیا بھی تو لازمی ہے کہ یہ بجٹ سیاسی نہ ہو اور اس پر طرفین کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے اور حکومت کو چاہیے کہ اس بجٹ میں آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں