چینی صدر

حقیقی معیشت کی بنیاد پر جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز تر کیا جائے، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی مالیاتی کمیشن کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے 20 ویں مرکزی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے مرکزی مالیاتی کمیشن کے کام کو عمدہ بنایا جائے، جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں تیزی لانے کے امور کا مطالعہ کیا جائے اور اعلیٰ معیار کی آبادی کی ترقی کے ذریعےچینی طرز کی جدیدکاری کے فروغ کے معاملے کا مطالعہ کیا جائے۔

شی جن پھنگ نے اجلاس سے اہم خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نئے مرکزی مالیاتی کمیشن کو معاشی کاموں کی اہم پالیسی سازی کے کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی امور میں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا چاہئے۔ جدید صنعتی نظام ایک جدید ملک کی مادی اور تکنیکی بنیاد ہے، اور ہمیں معاشی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں حقیقی معیشت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی تاکہ دوسرے صدسالہ اہداف کی تکمیل کے لئے مضبوط مادی بنیاد ڈالی جائے.

شی جن پھنگ نے کہا کہ آبادی کی ترقی چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے، اور ہمیں آبادی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لئے پوری کوشش کرتے ہوئے آبادی کے اعلی معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کی حمایت کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں