فواد چوہدری

حقیقی آزادی کی تحریک پرامن ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک پرامن ہے‘ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار کا جواب پڑھ کر لگا کہ وہ (ن) لیگ کی ذیلی تنظیم ہے‘پولیس نے سیالکوٹ کا جلسہ روکنے کی کوشش کی تو یہ غنڈہ گردی تصور کی جائیگی اور غنڈہ گردی کا جواب پر امن نہیں ہوتا۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک پر امن ہے، کروڑوں لوگ عمران خان کی کال پر باھر نکلے لیکن کہیں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا اسی روائیت کو آگے بڑھنے دیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اگر پولیس نے سیالکوٹ کا جلسہ روکنے کی کوشش کی تو یہ غنڈہ گردی تصور کی جائیگی اور غنڈہ گردی کا جواب پر امن نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں