ملتان(عکس آن لائن) ملتان میں حضرت بہاالدین زکریا کے 780 ویں عرس کی تقریبا ت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔عرس کی تقریبات کا آغاز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل کر کے کیا۔
اس موقع پر ایم این اے عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ وزیراعلی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر دعا بھی کرائی۔ حضرت بہاالدین زکریا کے 780 ویں عرس کے سلسلے میں ملک بھر زائرین کی آمد جاری ہے، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔