حسنین

حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے جلد رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے جلد رابطے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کوچ عمر رشید نے محمدحسنین کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن میں خاصی بہتری آئی ہے۔

محمد حسنین کے ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیبارٹری سے کرائے گئے، باضابطہ طورپرٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی کوخط لکھاجائیگا۔واضح رہے کہ محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور کی لیب میں کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں