حرا مانی

حرا مانی نے گانا گا کر دوبارہ ناقدین کی توپوں کا رْخ اپنی جانب کر لیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔گزشتہ دنوں حرا مانی کو بیرونِ ملک ایک کنسرٹ کے دوران گانا گانے کے دوران ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اب دوبارہ حرا مانی نے گانا گا کر ناقدین کی توپوں کا رْخ اپنی جانب کر لیا ہے۔حرا مانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے 7 ملین فالوورز کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس ویڈیو میں اداکارہ مشہور گانا ‘پسوڑی’ پر بطور گلوکارہ پرفارمنس دے رہی ہیں۔

حرامانی کا گانا گانا انٹرنیٹ صارفین کو کچھ خاص نہیں بھایا، اس پوسٹ کے کمنٹ باکس سمیت دیگر پیجز پر بھی اداکارہ پر خوب تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ حرامانی نے مشہورِ زمانہ گانا ‘پسوڑی’ گا کر اْسے بیکار اور بے سْرا کر دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حرا مانی ایک اداکارہ ہیں وہ گلوکارہ بننے کی کوشش ہی کیوں کرتی ہیں۔دوسری جانب اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ماڈل و میزبان متھیرا نے بھی حصہ ڈالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں