رنبیر

حاملہ اہلیہ کی فربہی کا مذاق اڑانا رنبیر کو مہنگا پڑگیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کی فربہی کے حوالے سے نامناسب جملہ کہنے پر معذرت کرلی ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ حس مزاح کے حوالے سے بہت اچھا ذوق نہیں رکھتے۔بتایا جاتا ہے کہ عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں اور آئندہ چند ماہ بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔اس پر ان کے شوہر رنبیر کپور نے مذاق میں ایک جملہ کہہ دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے رنبیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم رنبیر نے اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیوی سے پیار ہے اور وہ اس مذاق کا برا نہیں منائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معذرت لوگوں کو پہنچنے والی ذہنی تکلیف پر کی ہے۔یاد رہے کہ رنبیر کے اس جملے پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی تنقید کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی حاملہ بیوی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ ہدایتکار آیان مکھرجی کی آئندہ آنے والی فلم برہمسترا کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران رنبیر نے یہ جملہ کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں