وزیر دفاع خواجہ آصف

حالات دنوں میں بہتری کی طرف چل نکلیں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان حالات میں اچھا بجٹ پیش نہیں کرسکتے تھے حالات دنوں میں بہتری کی طرف چل نکلیں گے ہم نے ٹیکس چوروں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ قسم کھائیں کہ ٹیکس چوروں کی سفارش نہیں کریں گے اورٹیکس چور جو ایوان میں آجاتے ہیں اس کے سامنے بھی بند باندھیں گے ۔ عام آدمی سانس لینے پر بھی ٹیکس دیتاہے مگر کچھ لوگ اربوں روپے لوٹ کر ایوان میں پہنچ جاتے ہیں۔ان خیالات کااظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں ا ظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے وزیر خزانہ نے مشکل2ماہ گزارے ہیں ۔

حالات دنوں میں بہتری کی طرف چل نکلیں گے سیگریٹ کی دو بڑی کمپنیوں کے پاس کل مارکیٹ کا 7فیصد حصہ ہے مگر وہ زیادہ ٹیکس دیتی ہیں اور باقی پوری انڈسٹری صرف 2ارب روپے ٹیکس دیتی ہے اس لابی کے بندے ان ایوانوں میں موجود ہیں ہم ان کو ٹیکس نہیں کرپارہے ہیں ۔درآمدی ڈیوٹی میں 3ارب ڈالر کا خسارہ ہوتاہے ۔لوگوں نے کرکٹ ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں جہاں گاڑیاں بن رہی ہیں وہاں مہنگی اور پاکستان میں سستی بیج رہے ہیں۔

ہماری سیاسی برادری ان کی سفارش کرتی ہیں ۔مذہبی لوگ بھی ان کی سفارش کرتے ہیں۔ عام آدمی سانس لینے پر بھی ٹیکس دیتاہے مگر یہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔ اربوں روپے لوٹ کر وہ ایوان میں پہنچ جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں وسائل موجود ہیں اگر ہم ان سے ٹیکس لیں توہمیں کشکول نہ اٹھانا پڑے ۔ہمیں ٹیکس کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا ۔جو پیسہ کماتاہے وہ ٹیکس بھی دے ۔ایسا بھی وقت آیا کہ خدشہ پیداہواکہ کل ہماری حکومت بچے گی کہ نہیں بچے گی ایسے حالات سے ملک مستحکم کیاہے ۔ان حالات میں اچھا بجٹ پیش نہیں کرسکتے تھے ۔ہم نے ٹیکس چوروں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ٹیکس چوروں کی سفارش نہ کریں۔ دعا کریں یوکرین اور روس کی جنگ بند ہوجائے۔ قسم کھائیں کہ ٹیکس چوری کی سفارش نہیں کریں گے ۔ٹیکس چورو جو ایوان میں آجاتے ہیں اس کے سامنے بھی بند باندھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں