فہمیدہ مرزا

جی ڈی اے ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے‘ فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی مرکزی رہنما وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ جی ڈی اے ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اسپیکر کسی رکن کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتے۔ وزیراعظم کو سیاسی اور منتخب لوگوں کا تھنک ٹینک بنانے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ تمام رہنماو¿ں نے وزیراعظم کی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں