شاہ رخ خان

جیسا 32 سال پہلے تھا، ویسا ہی آج ہوں، شاہ رخ خان

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ گزشتہ برسوں میں میرے چہرے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور میں آج بھی ویسے ہی نظر آتا ہوںں۔ٹوئٹر پر “ایس آر کے سے پوچھیں” کے نام سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران فلم پٹھان کا ٹیزر دیکھنے کے بعد ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ اپنا روپ کب ظاہر کر رہے ہیں؟۔

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں گزشتہ 32 برسوں سے ویسا ہی نظر آ رہا ہوں۔شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ایک ہینڈسم انسان ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں