اسد عمر

جہانگیر ترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے لوگ ہیں،ان کا فعال ہونا اچھی بات ہے ، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ہیں،اپوزیشن کی کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں تحریک انصاف کے لوگ ہیں ، ان کا فعال ہونا اچھی بات ہے۔

وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور ملک کی بقا میں ان کے کردار کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کی خواتین اپنا کردار نہ ادا کریں کیونکہ ملکی کی نصف آبادی کو پیچھے رکھ کر ہم ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی صحت، تعلیم، سلامتی اور ایمپاورمنٹ کیلئے قومی فریم ورک اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن سماجی تحفظ فراہم کرنا تھا اور ثانیہ نشتر کے ذریعے سماجی تحفظ کے اس پروگرام کا آغاز دیا گیا کیونکہ پاکستان میں خواتین کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگار جوہر کا آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچنا ایک اعزاز ہے جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے خواتین نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ پاکستان میں 76 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں اور 55 فیصد ڈاکٹرز خواتین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں