اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب تباہ شدہ معیشت پہ فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں ،معیشت کی تباہی، بربادی اور اسے زمیں بوس کرنے کے بعد ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ہمت کر کے 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں اور آئینہ دیکھیں نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب تباہ شدہ معیشت پہ فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں معیشت کی تباہی، بربادی اور اسے زمیں بوس کرنے کے بعد ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے اعدادوشمار کی جادو گری کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے، جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کریں ؟5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت اور 3 فیصد پر مہنگائی کی شرح والی معیشت کو 3 سال میں آپ نے منفی 0.4 اور 16 فیصد مہنگائی پر پہنچا دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال میں 10000 ارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے،آپ نے 3 سال میں 15000 ارب تاریخی قرض لے کر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ ہے آپ کی کارکردگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری سال میں ایف بی آر نے 3842 ارب جمع کرکے ریکارڈ قائم کیا تھاتین سال میں آپ کو اپنے مقرر کردہ اہداف پر بھی نظر ثانی کرنا پڑی جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھارواں برس 4500 ارب کا ہدف پورا ہونہیں سکا،ترجمان (ن)لیگ نے مزید کہا کہ آئندہ سال کے لئے 5.8 کھرب کا ہدف رکھ کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ جھوٹ اور جعلسازی سے آنے والی حکومت جھوٹ اور جعلسازی پر زندہ ہے۔