زندہ جلا دیا

جھنگ میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلا دیا

جھنگ(عکس آن لائن)جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس نے بتایاکہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا۔نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،پولیس نے باپ سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں