زراعت کی ترقی

جو بھی پاکستان اورزراعت کی ترقی کیلئے سوچتا ہے اس کی تجاویز سے استفادہ کرینگے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن )وزیر اعظم کے مشیر برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہرطرف سے ناکامیوں کے بعد جہانگیر ترین مسلم لیگ(ن) او رپیپلزپارٹی کی آخری امیدتھے لیکن انہوںنے بھی قانون کا راستہ اپنا کران کی امیدوںپر پانی پھیر دیا ہے ،وفاق اور پنجاب کا بجٹ منظورکرانے میںکوئی رکاوٹ نہیں،جو بھی پاکستان اورزراعت کی ترقی کا سوچتا ہے ہم اس کے پاس جائیں گے اوربہترین تجاویز سے استفادہ کریں گے،ماضی میں سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز زراعت کی ترقی کے حوالے سے جامع اورموثررپورٹ دے چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ جو بھی زرعی ماہرین ہیں میں حکومت کا ٹرانسفارمیشن پلان ان کے پاس لے کرجائوں گا اوران کی تجاویزبھی حاصل کی جائیں گی اور جوقابل عمل ہو ں گی انہیںدستاویز کا حصہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک صوبے میں حکومت کر رہی ہے اسی چاہیے کہ گورننس بہتر کرے لیکن وہ اپوزیشن کا کردارادا کر رہی ہے ۔ سندھ نے پانی کم ملنے کا پراپیگنڈا کیا حالانکہ پنجاب جس کی زراعت اس سے کئی گنا زیادہ ہے اسے سندھ سے کم پانی ملا ہے ، سندھ میں وڈیرے کسانوں کا پانی چوری کر لیتے ہیں اور پھر حکومت میںبیٹھے یہی لوگ پانی کم ملنے کا پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ سندھ میں 19ہیڈ ورکس ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کیلئے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، آپ نے ٹیلی میٹرنگ سسٹم لگایا نہیںبلکہ جو موجود تھا اسے مٹی ڈال کر نیچے دبا دیا جسے اب ہم دوبارہ نکال کر لگارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کواپنی کارکردگی کی وجہ سے 2018ء کے انتخابات میںشکست کا یقین تھا اور پانامہ کیس نے اس پر مہر ثبت کر دی اس لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت جان بوجھ کرمعیشت اورسارے نظام کو تباہ کر کے گئی ۔وزیر اعظم عمر ان خان کی نیت صاف تھی اور انہوں نے اپنے عزم کی بدولت ملک کوگھمبیر چیلنجز سے نکال لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں