راولپنڈی(عکس آن لائن)سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایو ب نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس معاملہ پر خود ہی امپورٹڈ حکومت نے شیلنگ کرائی،پنجاب اور کے پی کی حکومتیں غیر قانونی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس معاملہ پر خود ہی امپورٹڈ حکومت نے شیلنگ کرائی،امپورٹڈ حکومت کی افراتفری کی کوشش تھی جو ناکام ہوئی ،ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ عمران خان کو کس طرح روکیں؟۔
عمر ایوب نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کی حکومتیں غیر قانونی ہیں،ان کے احکامات ماننے والے افسران کل کسطرح ثابت کریں گے کہ کام آئینی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کے لئے ہماری تیاری ہے،ن لیگ الیکشن میں جاتی تو اپنے نشان پر الیکشن لڑتی،ن لیگ کی پارٹی حیثیت رہی ہی نہیں،انکے بڑے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنا ہے ،(ن )لیگ کے امیدوار خائف ہیں اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،جب یہ نوبت ا جائے تو پھر پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔