جوبائیڈن

جوبائیڈن جی20 اجلاس میں چینی صدر کی عدم شرکت پر مایوس

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ہونے والے جی20 اجلاس میں چینی صدر کی شرکت نہ کرنے کے امکان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل بھارت میں جی20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر کی شرکت نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جی20 میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے کے امکان کی رپورٹ پر مایوس ہوا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں مایوس ہوں لیکن میں ان سے ملنے جا رہا ہوں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ چینی صدر سے یہ ملاقات کب ہوگی۔واضح رہے کہ بھارت میں جی20سربراہی اجلاس 9 اور 10ستمبر کونئی دہلی میں ہوگا۔روسی صدر پیوٹن بھی بھارت میں جی20اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں