جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 198 رنز سے ہرا کر سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی

کرائسٹ چرچ (عکس آن لائن) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 198 رنز سے ہرا کر سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 426 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری روز 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر رباڈا مین آف دی میچ ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 332 رنز جبکہ جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ درکار تھے تاہم جنوبی افریقہ کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کو 227 رنز پر آؤٹ کردیا.

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائےـ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے بازوں میں ٹام بلینڈل44 ‘ ڈیرل مچل 24 اور کولن ڈی گرینڈ ہوم 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےـجنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا’ مارکو جنسن اور مہاراج نے تین ‘ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 198 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دیـ رباڈا کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے پہلی اننگز میں 5 جبکہ دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں