شاداب خان

جنریٹر تو چلنا ہی تھا، حسن علی کی تباہ کن بولنگ پر شاداب خان کا تبصرہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے فارم میں واپس آنے پر ان کے دوست اور قومی کرکٹر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہئوے کہاہے کہ جنریٹر تو چلنا ہی تھا۔تفصیلات کیمطابق فاسٹ بولر حسن علی نے گزشتہ روز لنکاشائر کی جانب سے گلاسٹر شائر کیخلاف اننگز میں چھ وکٹیں لیں ، حسن علی نے 17 اوورز میں 47رنز دے کر چھ کھلاڑی آٹ کئے۔

کامیابی کے بعد حسن علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا، جس پر شاداب خان نے پہلے ان کی تعریف کی لیکن پھر ٹرولنگ کرنا بھی نہ بھولے۔شاداب نے حسن علی کے ایک اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ جنریٹر تو چلنا ہی تھا، ایسے ہی کامیابی سمیٹتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں