جناح ہاوس

جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ ،جلائو گھیرائو کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب حکومت نے جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی )تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کی کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن پولیس کے 4 دیگرافسران جے آئی ٹی کے ممبرمقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 9مئی کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج شروع ہوگئے تھے۔لاہور میں مشتعل افراد نے کور کمانڈر ہائوس (جناح ہائوس)پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی اور فوجی تنصیبات نذر آتش کی تھیں، جس کے بعد حکومت نے فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں