جناح اسپتال

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز احتجاج پر نکل آئے،اوپی ڈیز کی بندش سے مریض پریشان

کراچی(عکس آن لائن)جناح اسپتال کی وفاق میں منتقلی کے معاملے پر حکومت کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے پر ڈاکٹرز کی جانب سے اوپی ڈیز بندکردی گئیں۔دور ردراز سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق الٹی میٹم ختم ہوتے ہی جناح اسپتال میں ڈاکٹرز نے او پی ڈیز بند کو دوگھنٹے کے لئے بند کردیا ہے جس کے باعث آؤٹ ڈور میں آئے مریض پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

احتجاج کے دوران ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز، فیکلٹی اور پیرا میڈیکل اسٹاف جناح اسپتال کے اسٹیک ہولڈر ہیں،اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کئے بغیر ہسپتال کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں