بابر اعوان

جلسہ کرنا سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، بابر اعوان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ جلسہ کرنا سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، رات کو حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی ہے، حکومت نے 14 روپے کا استرا عوام کہ جیب پر مارا ہے، حمزہ شہباز کو وزیر اعلی کی کرسی پر نہیں بٹھایا جاسکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق آزادی اظہار رائے ہے، جلسہ کرنا سیاسی جماعت کے لیے بنیادی حقوق ہوتے ہیں۔

بابراعوان نے کہا کہ پریڈ گرانڈ دیگر جماعتوں کے لیے بھرنا آسان نہیں لیکن پی ٹی آئی کے لیے اسان ہے، عمران خان پریڈ گرانڈ بلاتے ہیں تو پریڈ گرانڈ بھر جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کو حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی ہے، حکومت نے 14 روپے کا استرا عوام کہ جیب پر مارا ہے۔ بابراعوان نے کہا کہ تحریک انصاف اس حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر غیر آئینی طور پر وزیراعلی پنجاب کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلی کی کرسی پر نہیں بٹھایا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں