برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلرز اولاف شولٹز نے سابق ٹویٹر اور حالیہ ایکس پر اپنی ایک تصویر شائع کرکے اپنے فالوورز کو حیران کردیا۔ اولاف شولٹز نے تصویر میں بحری قزاق کا روپ دھار رکھا ہے۔ انہوں نے دائیں آنکھ پر کالی رنگ کی پٹی باندھی ہوئی ہے اور ان کے چہرے پر دائیں جانب خرونچ اور خراشیں ہیں۔ شولٹز نے تصویر پر تبصرہ کیا کہ میں میمز کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی صحت کے بارے میں ممکنہ خدشات کو ظاہر نہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے شولٹز اس تصویر میں اپنے چہرے پر معمولی سی مسکراہٹ بھی لائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ نیک خواہشات کا شکریہ۔یاد رہے حکومت نے اس سے قبل کہا تھا کہ شولٹز ہفتے کے روز جاگنگ کرتے ہوئے گر گئے اور ان کے چہرے پر چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اس ہفتے کے آخر میں انہیں کچھ ملاقاتیں منسوخ کرنا ہوں گی۔