وزیر مذہبی امور

جدہ و مدینہ ایئرپورٹس پر پاکستانی عازمین کیلئے استقبالیہ ڈیسک قائم ہونگے،وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ جدہ و مدینہ ایئرپورٹس پر پاکستانی عازمین کیلئے استقبالیہ ڈیسک قائم ہونگے،شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات کا سیل قائم کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت حج انتظامات اور معاونین کی تربیت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور نے کہاکہ جدہ و مدینہ ایئرپورٹس پر پاکستانی عازمین کیلئے استقبالیہ ڈیسک قائم ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات کا سیل قائم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ رہائش خوراک و سفری سہولیات، نجی حج سکیم کی مانیٹرنگ کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مکہ و۔مدینہ میں مرکزی ہسپتال سمیت 14 ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی،وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج میڈیکل مشن 500 تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے، حج میڈیکل مشن میں آرمی و سول ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیکل مشن میں 180ڈاکٹرزاور 320پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ معاونین حج وفاقی و صوبائی سول سیکرٹریٹ ملازمین، رینجرز، پولیس، 1122 پر مشتمل ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مفت ادویات، ایکسرے، لیبارٹری، پاکستانی طبی عملہ 24گھنٹیدستیاب ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حج2023 کیلئے معاونین کی تربیت کا آّغاز کردیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ معاونین کی تربیت اور مشقوں کا اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں کیا گیا ہے،ملک بھر سے 550 بہترین معاونین حج کا انتخاب کیا گیاہے۔ وفاقی وزیر نے کاہکہ وزارت کا 220افراد پر مشتمل عملہ و افسران بھی عازمین کی معاونت کریں گے۔سجاد یلدرم ڈائریکٹر معاونین نے کہاکہ عازمین حج کی سہولت کیلئے ہر طرح کی سہولت و رہنمائی فراہم کرینگے۔انہوںنے کہاکہ معاونین کو سعودی قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر معاونین نے کہاکہ خدام کو موسم اور سفری سختیوں سے نبردآزما ہونے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عازمین حج کی آسانی کیلئے وزارت مذہبی امور تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،عازمین حج سے درخواست ہے مقاماتِ مقدسہ میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں