ندا یاسر

جتنی بھی ترقی کی والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،ندا یاسر

لاہور (عکس آن لائن) اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے والد کو خود کیلئے ایک سایہ دار درخت قرار دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جو کچھ ہیں اپنے والد ین کی وجہ سے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ندا یاسر نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کو ایک سایہ دار درخت سمجھتی ہیں،

ان کے ہوتے ہوئے تحفظ کا احساس ہے اور انہوں نے میری ہر خواہش پوری کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے جتنی بھی ترقی کی ہے یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، میری والدہ بھی میرے لئے ہروقت دعا کرتی ہیں اور اس کی وجہ سے مجھے کامیابی ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں