جامعہ سندھ

جامعہ سندھ سے ملحق کالجز میں پوسٹ گریجویٹ کے کیسز سے بری الذمہ طلباء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کا اعلان

حیدرآباد(عکس آن لائن)ناظم امتحانات (سالانہ)جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحق کالجز میں پوسٹ گریجویٹ کے وہ طلباء جنہیں امتحانی ڈسپلن کمیٹی سے امتحانات میں ناجائز ذرائع کے استعمال کے کیسز سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے، وہ 7 سے 20 جولائی 2021ء تک لیٹ فیس کے بغیر اپنے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، اعلامیہ میں کنٹرولر نے مزید بتایا ہے کہ گورنمنٹ بوائز کالج کالی موری حیدرآباد، گورنمنٹ گرلز کالج جیل روڈ حیدرآباد، گورنمنٹ سندھ کالج آف کامرس ڈومن واہ روڈ حیدرآباد، گورنمنٹ ایس ایس آرٹس اینڈ کامرس کالج تلک چاڑھی حیدرآباد،

گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج ہیرآباد حیدرآباد، گورنمنٹ غزالی آرٹس اینڈ کامرس کالج لطیف آباد حیدرآباد، گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد حیدرآباد، نظیر حسین انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس میرپورخاص میں زیر تعلیم گریجویٹ کے وہ طلباء جو کاپی کیس و دیگر ناجائز ذرائع کے زیر الزام امتحانی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد کلیئر قرار دیئے گئے، وہ 7 جولائی سے 20 جولائی تک امتحانی فارم کسی بھی لیٹ فیس کے بغیر جمع کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں