افتخار ٹھاکر

ثناء ،افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی کی فلم ”سپر پنجابی ”22مئی کو ریلیز ہو گی

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار افتخار ٹھاکر، ثناء اور ناصر چنیوٹی کی فلم ”سپر پنجابی ”22مئی کو ریلیز کی جائے گی ۔ اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسر افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ پہلے اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم دوبارہ مشاورت ہونے پر فلم کی نمائش کو مئی کے تیسرے ہفتے تک التواء میں رکھ لیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین فلم ہو گی اور میرا دعویٰ ہے کہ فلم دیکھنے کے لئے خریدے گئے ٹکٹ کے پیسے پورے ہو جائیں گے۔ میری اپنے پرستاروں اور فلم بینوں سے درخواست ہے وہ ضرور سینما گھر آئیں جہاں انہیں یقینی طو رپر ایک سپر فلم دیکھنے کو ملے گی ۔مجھے قوی امید ہے کہ اس پراجیکٹ سے پنجابی فلم انڈسٹری کو بڑی تقویت ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں