شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

ثانیہ، شعیب کی ایک ساتھ ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

لاہور(نمائندہ عکس)سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں اس پر مداحوں میں بھی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شعیب ملک کو اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر مداح بھی حیران رہ گئے۔تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جبکہ دونوں کی جانب سے تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، دونوں کے خاموش ہونے پر مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے

کئی لوگ سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شعیب اور ثانیہ ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ہیں۔ کیونکہ شعیب ملک اس وقت پاکستان میں اے سپورٹس پر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا لائیو پروگرام کر رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا بھارت میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں