غیاث پراچہ

تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سبز ماحول کے لیے ہمیں دوبارہ سی این جی کی طرف جانا ہوگا’ غیاث پراچہ

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی ٹرانسپورٹ کو سی این جی منتقل کیا جارہا ہے ،پہلے پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اب ہم اس فہرست میں موجود نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سبز ماحول کے لیے متحدہ عرب امارات نے2020 سے اب تک 900 سرکاری گاڑیاں اور عام عوام کی11000 گاڑیوں کو دوہری ایندھن یعنی پیٹرول اور سی این جی پر تبدیل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تیل کی درآمد کم کرنے اور آلودگی کم کرنے میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے تبدیلی صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے دنیا میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اب ہم اس فہرست میں موجود نہیں،بھارت اور ایران نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور عوام نے بہت سی گاڑیاںسی این جی پر تبدیل کر دی ہیں، بیشتر ممالک کے پاس گیس نہیں ہے لیکن وہ ایل این جی درآمد کر رہے ہیں اور سی این جی استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں