تھریسا پریرا

تھریسا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

کولمبو (عکس آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر تھریسا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک تھریسا پریرا نے جمعرات کو شیڈول اجلاس سے قبل سری لنکا کے سلیکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریسا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اْن کھلاڑیوں میں سے ہیں جو یہ چاہتے تھے کہ آئندہ سیریز کے لیے سری لنکا کے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔واضح رہے کہ تھریسا پریرا نے اپنے کیرئیر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں