ہفتہ رحمت اللعالمین

تھانہ سٹی ہارون آباد میں ”ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ “ کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن)تھانہ سٹی ہارون آباد میں ”ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ “ کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن ،ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری بشیر احمد ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر سمیت پولیس ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ،محفل کی نقابت کے فرائض اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ نے ادا کئے ،

پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید احمد کمال شاہ اور مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محیی الدین نے خصوصی طور پر شرکت کی ،محفل نعت میں نعت خوان حضرات نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محیی الدین نے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ، اس لئے نبی ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے اسوہ حسنہ پر پوری طرح عمل کیا جائے سید الانبیاءحضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت و عقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اللہ رب العزت کی نعمتوں میں ایک بہت بڑی نعمت اور دولت ہے نبی آخر الزمان ﷺ کو اللہ رب العزت نے دونوں جہانوں کے لےے رحمت بنا کر بھیجا ہے محفل کے آخر میں ملکی سلامتی کے لےے اور امن و امان کے لےے خصوصی دعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں