طالبان

تنہائی کا شکارمگرعالمی سطح پر تجارت کی صلاحیت ہے، طالبان

کابل(عکس آن لائن)اگرچہ اگست 2021 میں امریکی انخلا کے بعد کابل میں اقتدار پر قبضہ کیے ہوئے ایک سال گزر چکا ہے تاہم طالبان حکومت میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امیر خان متقی نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی سطح پر کاروبار اور تجارت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ ایسے ہی کام کرتی ہے جیسے اسے عالمی سطح پر سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

امیر خان متقی نے اس سے قبل عالمی برادری سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے دہرایا نہ جائے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک نے ایک جامع حکومت تشکیل دی ہے جو افغان عوام کو متحد کر سکتی ہے اور انہیں سلامتی اور خوشحالی فراہم کر سکتی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں معاشی نظام اور حکومتی اداروں کو کمزور کرنے کے لیے بہت سی سازشیں شروع کی گئیں اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کا استحکام پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں