بابر اعظم

تنقید کرنیوالے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے،بابر اعظم

سڈنی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم پلان کرکے آئے تھیکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔بابر اعظم نے کہاکہ بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحیکو انجوائے کر رہیہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈائون ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائیکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں