شہباز گل

تعمیری تنقید سے انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشرتی اصلاح ہوتی ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تعمیری تنقید سے انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشرتی اصلاح ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ ایاز امیر صاحب نے عمران خان کے سامنے کھڑے ہو کر ان پر تنقید کی، خان صاحب سمیت تحریک انصاف کے کسی لیڈر اور کسی سپورٹر کو برا نہیں لگا، خان صاحب نے مسکرا کر سب سنا کیونکہ یہ تنقید تھی تعمیری تنقید نہ کہ ایجنڈا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعمیری تنقید سے انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشرتی اصلاح ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں