تعلیمی معیار

تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے اساتذہ کا ذہنی پریشانیوں سے آزاد اور آسودہ ہونا ضروری ہے،حنا اقبال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے اساتذہ کا ذہنی پریشانیوں سے آزاد اور آسودہ ہونا ضروری ہے اس کے لئے میں اساتذہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے ذاتی دلچسپی اور دلجمعی سے کوشش کرتی ہوں

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ حنا اقبال نے انجمن اساتذہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے وقار کو قائم رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور دنیا میں علم کی قدر اسی وقت ممکن ہے جب استاد کو معاشرے میں عزت کا مقام حاصل ہو گا انجمن اساتذہ پاکستان کے وفد نے ڈپٹی ڈی ای او محترمہ حنا اقبال کو اعلیٰ کارکردگی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا وفد میں رانا محمد شاذب خاں ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ پاکستان گوجرانوالہ اشفاق علی ڈوگر صدر انجمن اساتذہ تحصیل نوشہرہ ورکاں مظفر محمود عصمت جنرل سیکرٹری اطہر نذیر، محمد عمران، محمد طاہر رندھاوہ، رانا عثمان نائب صدر کلیریکل ایسوسی ایشن ضلع گوجرانوالہ ملک اشفاق اور رانا شکیل بھی شامل تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں